سید اعجاز
سرینگر//ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے جے کے پی ایس نے آج منعقدہ جے کے ایس ایس بی کے امتحان کے صاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کے درج ذیل امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔انہوں نے اسپرنگ بڈز ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ اومپورہ،تیز ترین کمپیوٹرز گوری پورہ۔الامین چنار ویلی سکول ہمامہ۔اپنے دورے کے دوران، ایس ایس پی بڈگام نے امتحانی مراکز پر تعینات جی اے ڈی، ایس ایس آر بی کے افسران/ اہلکاروں اور ضلع انتظامیہ سے تعینات مجسٹریٹس/ پولیس افسران سے بات چیت کی تاکہ امتحانات کو آسانی سے چلایا جا سکے۔قابل ذکر ہے کہ جے کے ایس ایس بی کے ذریعہ سی بی ٹی پر مبنی سب انسپکٹر کا امتحان 07.12.2022سے 20.12.2022تک پوری وادی میں منعقد کیا جارہا ہے اور ضلع پولیس بڈگام کے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 3امتحانی مراکز ہیں۔
امتحانی مراکز پر کافی پولیس اور سی آر پی ایف ک تعیناتی کی گئی ہے اور ہر مرکز پر خواتین پولیس کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔