سری نگر:09،دسمبر: کے این ایس : شہر سرینگر کے فرنڈنس اینکلیو ہمہامہ میں ڈربیج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہے ۔کشمیر نیوز سروس کو مقامی آبادی نے بتایا کہ سمارٹ سٹی دعوں کے بے سود ہونے کا منہ بولتا ثبوت فرینڈس کالونی ہمہامہ ہے جس کے قیام کےاتین سال بعد بھی ڈرینیج کا کوئی انتظام نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق سرینگر انٹرنیشنل ائر پورٹ کے بالکل باہر وی وی آئی پی کالونی فرینڈس اینکلیو میں ڈرینیج کا زبردست مسئلہ درپیش ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ معمولی سی بارش سے سڑکیں اور گلیاں تالاب بن جاتی ہیں۔کالونی میں نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں ہے۔کالونی کے باشندگان نے انتظامیہ سے کئی بار مطالبہ کیا ہے کہ وہاں ڈرینیج سسٹم تعمیر کیا جائے لیکن ابھی تک کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ حالاںکہ کالونی میں شہر کے نامی گرامی اشخاص سکونت پذیر ہے تاہم کالونی کے مکین متعلقہ حکام اور ایس ایم سی کی عدم توجہی پر سخت برہم نظر آتے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کالونی میں جلد از جلد ڈرینیج سسٹم تعمیر کیا جائے تاکہ ان کو عبورو مرور میں درپیش مشکلات سے نجات ملے
File photo۔