سری نگر:09،دسمبر: کے این ایس : /پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) جموں و کشمیر کے ترجمان اور ڈی ڈی سی ممبر ترال پلوامہ، ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے نیشنل چائلڈ ڈیولپمنٹ کونسل (این سی ڈی سی) کے مفت زوم آن لائن اسپوکن انگلش کلاس کا افتتاح کیا ہے۔ ایک عہدیدار کے مطابق، اسپوکن انگلش کلاس کی شروعات کونسل کے ماسٹر ٹرینر بابا ایلیکزنڈر نے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہ کہ "فری زوم آن لائن اسپوکن انگلش کلاس (batch-F1) کا چند روز قبل افتتاح کیا گیا تھا، جس میں پی ڈی پی جموں کشمیر کے ترجمان، ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اور افتتاحی تقریر کرتے ہوئے مذکورہ کورس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔” تقریب کے دوران خطبہ استقبالیہ وینا تھلسی نے پیش کیا، جبکہ صدارتی خطبہ انو حاج ایرا نے پیش کیا۔ اسی طرح کلیدی خطبہ کونسل کے ماسٹر ٹرینر بابا ایلیکزنڈر نے پیش کیا، جبکہ رفینہ ایس نے ‘ووٹ آف تھینکس’ پیش کیا۔