سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں سنیچر کے روز یوم بلاک ڈپٹی کمشنر پلوامہ کی صدارت میں منعقد ہوا ہے جس میں لوگوں اور دہی نمائندوں نے مختلف عوامی نوعیت کے مسائل کو اجا گر کر کے حکام کی نوٹس میں لایا ہے جہاں بیشتر مسائل کو موقعے پر ہی حل کیا گیا ہے ۔اس دوران ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نے علاقے کے کچھ اہم مسائل جن میں ناگہ بیرن تک روڑبنگ ڈار ستورہ اور لام گٹنگو پل کی تعمیر سید آباد وہاب صاحب کھریلو روڑ پروجیکٹ وغیرہ کو ڈپٹی کمشنر پلوامہ کی نوٹس میں لایا ہے ۔گنائی نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال سمیت تمام افسران اور اہلکاروں کو شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے آری پل بلاک کو نمبر ون بنانے میں اپنا رول ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا انتظامیہ سے اپیل کی ہے علاقے کے دو رابطہ پلوں ناگہ بیرن اور سید آباس پستونہ وہاب صاحب سڑکوں کو ایک تعمیر کیا جائے تو مزکورہ بلاک میں آج تک ہوئے تمام کام نظر آئیں گے ۔انہوں نے کہا لوگوں کی بڑی آبادی کا مطالبہ ہے ان عوامی اہمیت کے حامل تعمیراتی کاموں کو ترجیح بنیادوں پر شروع کیا جائے جو مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ڈی ڈی سی ممبر نے اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے اور متعدد مسائل کو موقعے پر حل کرنے پر انتظامیہ خاص کر ڈی سی پلوامہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔