ترال//گورنمنٹ مڈل سکول پونزو ترال زون لرگام میں آج محکمہ تعلیم میں 32 سال تک اپنے خدمات انجام دینے والی استانی فردوسہ جی نوکری سے سبکدوش ہوئی ہے اس سلسلے میں آج ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں گاؤں کے ذی شعور لوگوں کے ساتھ ساتھ, بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی. اس موقع پر تمام اساتذہ ساتھ ساتھ اسکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے ریٹائرہونے والی استانی کے ساتھ گزرے وقت کو یاد کیا اور ان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا. تقریب کے اختتام پر فردوسہ جی نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پرتمام اساتذہ صاحبان کے ساتھ ساتھ عزیز بچوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی بچوں کی بہبودی کے لئے دس ہزار روپے کی چیک پیش کی اور بچوں اور سکولی عملے کے لئے دعاکی ہے۔۔