سرینگر//: جموں و کشمیر کے سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے اتوار کو کہا کہ کووڈ-19 کے بعد بین الاقوامی سفری پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق یہاں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے حفیظ نے کہا کہ بین الاقوامی سفری پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت بین الاقوامی سطح پر کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے جس کے لیے وہ ٹریول ٹریڈ اقدام کے ذریعے مختلف ممالک کا دورہ کر رہے ہیں