سری نگر،13 دسمبر : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ کے سامبورہعلاقے میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ایک آلٹو گاڑی ڈیوائڈر سے ٹکرا کر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال پامپور پہنچایا گیا جہاں ان کو مردہ قرار دیا گیا۔متوفی کی شناخت بشیر احمد کچھے ولد غلام محی الدین کچھے ساکن نیگو بیروہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے جو جموں وکشمیر پولیس میں کانسٹیبل کی حیثیت سے تعینات تھا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں