سری نگر:18،دسمبر: کے این ایس : وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں شر پسندوں نے 11 کے وی فیڈر کے 7 ایچ ٹی بجلی کے کھمبوں کو کاٹ دیا ہے، جس سے ایک وسیع آبادی بجلی سے محروم کر رکھا ہے جس پر مقامی لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کر کے پولیس میں ایک کیس درج کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق علاقے میں یہ واقعہ 17اور 18 دسمبر کی درمیانی رات کو پیش آیا۔ پولیس تھانہ بیرواہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس حوالے سے اے ای ای بیرواہ نے بتایا کہ 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی رات میں ایک عجیب و غریب اور غیر ذمہ دارانہ حرکت میں گاو¿ں پتھزانیگم کے کچھ نامعلوم افراد نے 11KV فیڈر کے 7 لکڑی کے ایچ ٹی کھمبوں کو کاٹ دیا۔ اس ایکٹ نے مختلف دیہاتوں یعنی پکھیر پورہ، کانگری پورہ، بٹ پورہ، چاکر پورہ، کھنڈی پورہ، زوگی پورہ اور لچھمن پورہ وغیرہ کی بجلی کی سپلائی کو متاثر کیا ہے۔ پتھزانیگم میں تقریباً 160 رجسٹرڈ صارفین ہیں جن میں سے بیشتر نے پچھلے 10 سالوں سے بجلی کے بل ادا نہیں کیے ہیں۔