سری نگر:18،دسمبر: کے این ایس : شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں7روز قبل دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے جہاں لاش کو تلاش کرنے کے لئے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے ایک65سالہ ماہر کو بھی طلب کیا گیا ہے تاہم لاش کے حوالے سے تاحال کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں سات روز قبل دریائے جہلم میں کودنے والی ایک لڑکی کی لاش کو تلاش کرنے کے لئے کارروائی جاری رکھی ہے تاہم مسلسل6روز تک کوئی سراغ نہ ،ملنے کے بعد جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے للہار کاکا پورہ سے تعلق رکھنے والے65سالہ شہری عبد السلام ڈار کے خدمات کو حاصل کیا گیا ہے جو لڑکی لش کو تلاش کر رہا ہے تاہم اتوار کے روز بعد سپہر تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے جبکہ لاش کی تلاش مسلسل جاری ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ عبد السلام نے اسے قبل جنوبی ضلع میں متعدد لوگوں کو بچایا ہے جبکہ چند ایک کی لاشوں کو پانی سے باہر نکالا ہے ۔خیال رہے مزکورہ بچی کی خودکشی کے بعد اہل وادی دہل اٹھی ہے کیوں کہ یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ بچی نے غریت کی وجہ سے خود کشی کی ہے کیوںکہ ان کے گھر میں بیماریوں اور باقی پریشانیوں کی وجہ سے مالی پریشانیوں کاکنبے کو سامنا تھا۔