سری نگر:۳۲، دسمبر: محفل بہار ادب شاہورہ پلوامہ نے 2کشمیری مصنفوں کو ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق بہار اداب شاہورہ کے صدر حمید اللہ حمید اور جنرل سیکرٹری رشید صدیقی نے شبنم تلہ گامی اورپروفیسر فیاض فاروق کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری زبان و ادب کے تئیں ان کی خدمات گراں قد ر ہیں اور وہ اس ایوارڈ کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں نامور مصنفین کے تئیں مبارکباددی اور اور نیک تمناو ں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔