سری نگر/، 23 دسمبر:- سابق اسمبلی سیکریٹری محمد رمضان نجار نے جمعہ کے روز دمہال ہانجی پورہ بلاک کے کئی گاؤں کا دورہ کیا جس میں جائبل ، گاندونی کا دورہ کیا اور وہاں عوامی میٹنگوں کا سلسلہ منعقد کیا، اور علاقے کے سرکردہ لوگوں سے ملاقی ہوئے ۔علاقے کے لوگوں نے سابق اسمبلی کو، بجلی فیس میں اظافے،و کٹوتی ،پینے کے صاف پانی، صحت اور تعلیم کے شعبے کی اپ گریڈیشن بالخصوص سیب صنعتسے متعلق اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ محمد رمضان نجار نے لوگوں کے مطالبات کو سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو اولین ترجیحات میں حل کیا جائے گا۔ مطالبات کا جواب دیتے ہوئے سابق اسمبلی سیکریٹری نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔ اور جو لوگوں کے بنیادی مسائل ھے انکو متعلقہ انتظامیہ کے نوٹس میں لاوں گا،جس سے ان مسائل پر ازلا ہوسکے،انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ لوگوں کے لیے دستیاب ہیں اور وہ کسی بھی وقت ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔