سری نگر:28، دسمبر: کے این ایس : جموںو کے سدرا علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی اور فورسز کے درمیان ایک تصادم آرائی میں4ملی ٹینٹ مارے گئے جبکہ مارے گئے ،ملی ٹینٹ کے قبضے سے 4ملی ٹینٹ جاں بحق ،7اے کے 47 رائفلیں، 3 پستول اور گولی بارودبرآمدکیا گیا ہے ۔اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا ٹرک کی غیر معمولی حرکت کے بعداس تعاقب کیا گیاجس دوران ڈارئیور افرار ہوا اورملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی جس کے ساتھ یہاں تصادم آرئی ہوئی ہے جس میں4ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں کے سدرہ علاقے میں بدھ کی صبح سرینگر سے جموں جا رہی ایک ٹرک کو سدرا کے نذدیک مشکوک اور غیر معمولی حرکت کے پولیس نے ٹرک کا تعاقب کیا ہے اور جب ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا جس دوران ٹرک رک گئی ہے تاہم ٹرک رکنے کے ساتھ ہی یہاں ٹرک کا ڈرئیور جائے موقعہ سے فرار ہوا ہے جبکہ اسے کے ساتھ ہی تلاشی کے دوران ٹرک میں چھپے ملی ٹینٹوں نے فورسز کی تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک تصادم آرائی شروع ہوئی ہے جو کچھ وقت تک جار رہی ہے ۔واقعے کے فوراًبعد فوج ،پولیس اور فورسز کی اضافی نفری کو جائے انکونٹر پر طلب کیا گیا ہے جہاں علاقے کو چاروں اطراف سے سیل کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا فائرنگ کے ساتھ ٹرک میں زور دار دھماکے ہوئے جس کی وجہ سے علاقہ دہل اٹھا ہے ۔ اس تصادم کو ختم کرہونے کے بعد پولیس نے 4ملی ٹینٹوں کی لاشوں کو برآمد کر لیا گیا ہے ۔اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے بتایا ٹرک کی غیر معمولی حرکت دیکھنے کے بعد گاڑی کا تعاقب کیا گیا ہے جس دوران ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوا ہے جبکہ گاڑی میں موجود ملی ٹینٹوں نے فائرنگ شروع کی ہے جس دوران یہ تصادم شروع ہوا ہے جسمیں چار جنگجو مارے گئے ہیںانہوں نے کہا کہ AK-47 کی 7رائفلیں، 3پستول کے ساتھ دیگر گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے اس واقعے میں ٹرک بھی مکمل طور تباہ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرک کے مالک کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے جو مفرور ہے جبکہ ٹرک جموں سے سری نگر جارہا تھا اس کے علاوہ اس کی تلاش جاری ہے۔اس واقعے کے بعد جموں میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور یہاں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جبکہ گاڑیوں راہ گیروں کی جامہ تلاشی لی جا رہی تھی۔