سری نگر:28، دسمبر: جموں کے رام بن ضلع کے بانہال علاقے میں ایک ہی کنبے کے4افراد دم گھٹنے سے لقمہ اجل بن گئے مہلوکیں میں 3کمسن بچے جن میں 2بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ان کی والدہ شامل ہے پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کی ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں بدھ کو ایک ہی خاندان کے چار افراد بشمول تین نابالغ بچے پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔پولیس نے بتایا، ”یہ خاندان بانہال کے چک ناروا گاو¿ںمیں اپنے گھر میں مردہ پایا گیا“۔ انہوں نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کو بانہال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مرنے والوں کی شناخت نور جہاں (35) زوجہ عبدالرشید اور اس کے تین بچے جن میں ظفر احمد (112)، شہزہ بانو (8) اور آسیہ بانو (5)۔موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئلے کے ہیٹر (انجیتھی) سے گیس کے اخراج کی وجہ سے اموات ہوئی۔تاہم پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے اور پولیس اس واقعے کو ہر زاویہ سے دیکھ رہی ہے۔