سید اعجاز
سرینگر//پہلی مرد اور خواتین ماسٹرز اور تیسری سینئر مین اینڈ ویمن نیشنل یوگاسنا اسپورٹس چیمپئن شپ کے سلیکشن ٹرائلز جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے زیر نگرانی 02-01-2023 کو صبح 11:30بجے انڈور اسپورٹس ہال پولو گراو¿نڈ میں منعقد ہوں گے۔ایک بیان میں ایسوسی ایشن نے بتایااس سلسلے میں مذکورہ زمرہ جات کے تمام دلچسپی رکھنے والے یوگاسنا کھلاڑیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 02-01-2023کو صبح 11:30بجے انڈور اسپورٹس ہال پولو گراو¿نڈ میں سلیکشن ٹرائلز کے لیے رپورٹ کریں اور ساتھ ہی کھلاڑیوں کو درست شناختی ثبوت اور اصل تاریخ پیدائش کا ثبوت بھی ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔