سری نگر:30، دسمبر: /منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور معاشرے سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے، بڈگام پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد 04 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو پبلک سےفٹی اےکٹ کے تحت گرفتارکےا جن کی شناخت جہانگیر احمد مگلو @ جئے کھنڈیل ولد عبدالرشید مگلوساکن پوتلی باغ بڈگام، محمد عارف مگلوولدغلام محمد مگلوساکن پوتلی باغ بڈگام مہراج احمد وانی ولدمحمد امین وانی ساکن اعوان پورہ چاڈورہ بڈگام او رمیسر احمد میر ولد مرحوم غلام حسن میرساکن او دلوان چرار شریف کے طور پر ہوئی ہے۔ان کے خلاف کےس مقدمہ درج کئے گئے منشیات فروشوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں انہیں ڈسٹرکٹ جیل راجوری منتقل کےاگےا ۔مذکورہ منشیات فروش ضلع کے مختلف تھانوں میں NDPS اےکٹ کے 06 مقدمات میں ملوث تھے اور ضلع بڈگام کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دے رہے تھے۔ متعدد ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود ان منشیات فروشوں نے اپنی سرگرمیوں میں کوئی کمی نہیں کی۔منشیات فروشوں کے خلاف بڈگام پولیس کی مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے ارکان کو یقین دلانا چاہیے کہ بڈگام پولیس ہمارے معاشرے کو منشیات کے استعمال سے پاک رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔