سری نگر:30، دسمبر: کے این ایس : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ڈانگر پورہ علاقے میں جمعہ کو آگ کی ایک وارات میں 10رہائشی مکانات خاکستر ہوئے جبکہ کچھ دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔آگ بجھانے کے دوران محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کا ایک ملازم بھی زخمی ہوا ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس )کے مطابق آپریشن میں ارشد احمد ہرے کے نام سے معروف فائر مین بھی زخمی ہوا جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد شاہ نے کو بتایا کہ اننت ناگ کے ڈانگر پورہ علاقے کی انتہائی گنجان بستی میں دوران شب قریب تین بجے ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے آنا! فاناً متصل واقع مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ آگ کے دوران کئی گیس سلینڈروں کے دھماکے ہوئے جس سے آگ کے شعلے مزید تیز ہوگئے اور کافی زیادہ نقصان کا باعث بن گئے۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم دس مکان خاکستر ہوگئے اور کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ بیستر مکانوں کی بالائی منزلوں کو زیادہ نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ آگ کی شدت کو دیھکر مختلف علاقوں کے فائر ٹنڈئس کی خدمات حاصل کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ محکمے کی بر وقت کارروائیوں اور جائے واردات پر موجود کافی مقدار میں پانی دستیاب ہونے سے دو سو مکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے سے بچا لیا گیا۔انہوں نے برف باری کے بیچ محکمے کے عملے کی لوگوں کی جانوں اور املاک کو بچانے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی سراہنا کی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی سال سے آگ وارداتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے جہاں کروڑوں روپے مالیت کے مکان اور گھریلو اشیاءخاکستر ہوئے ہیں موسم سرما میں اکثر آگ کی وارداتیں بجلی شارٹ سرکٹ یا دیگر گرمی دینے والے آلات کے سبب ہوتے ہیں جہاں عوام کو اس لحاظ سے احتیاب برتنا ہوگا ۔