بارہمولہ:۱۳،دسمبر: شمالی قصبہ بارہمولہ میں اُسوقت سراسیمگی کی صورتحال پیداہوئی ،جب یہاںخانپورہ پُل سے ایک نامعلوم لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق ہفتے کوبعددوپہر ایک نامعلوم لڑکی نے خانپورہ پُل بارہمولہ پر چلتے ہوئے اچانک دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی ۔لڑکی کے اس انتہائی قدم کودیکھنے والے ششدر ہوکررہ گئے ،اور بڑی تعدادمیں لوگ پُل پر جمع ہوئے ۔اس دوران پولیس نے اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آرکومطلع کیا ،اورجہلم میںکودنے والی لڑکی کی تلاش شروع کردی گئی ،تاہم بچاﺅ یابازیابی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی لڑکی جہلم میں غرقآب ہوگئی ۔پولیس نے بتایاکہ دریائے جہلم میں کود کر جان دینے والی لڑکی کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔