جواہر پورہ لام کی گجر بستی تک رابطہ سڑک کا معاملہ
انتظامیہ کی جانب سے کئی تجاوزات کو مسمار کیاگیا
سید، اعجاز
ترال // منگل کے روز انتظامیہ نء جواہر پورہ لام ترال میں ایک بستی تک رابطہ سڑک تعمیر کرنے کی غرض سے کئی تعنیراتی ڈھانچوں ہو ہٹا دیا ہے ۔اے ڈی سی ترال کے دفتر سے موصولہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خراب موسم اور عوامی ناراضگی کو یک طرف چھوڑ کرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ایس اے رینہ نے جواہر پورہ آری پل میں قریبی گجر ہیبی ٹیشن سیناڈ تک سڑک کو چوڑا اور اپ گریڈ کرنے کے لیے انہدامی مہم کی قیادت کی۔اس دوران نائب تحصیلدار آری پل اور محکمہ مال کے دیگر افسران، محکمہ آبپاشی کے عملہ بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ پولیس سٹیشن آری پل نے ضروری پولیس معاونت فراہم کی۔جاری کردہ بیان میں بتایا گیا یے کہ بہت سے ڈھانچے کوہل اور سرکاری اراضی سے اٹھائے گئے ہیں۔جس سے ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو گجر بستی سوناڈ تک کنیکٹیویٹی کو چوڑا اور اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی، جو کہ ایک طویل عرصے سے زیر التوا تھا اور اس نے اپنے مطالبات کے ازالے پر سب ڈسٹرکٹ اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔