یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی اور ریاستی پولیس فورس کے مختلف اہلکاروں کے لیے بدھ کو مرکز کی طرف سے 140بہادری سمیت 901 سروس میڈلز کا اعلان کیا گیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق 140 بہادری ایوارڈز میں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے 80 اور جموں و کشمیر کے 45 اہلکاروں کو ان کی بہادری کے لیے اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔مرکزی وزارت داخلہ (MHA) نے ان اہلکاروں کے ناموں کی فہرست شائع کی ہے جنہیں بہادری کے لیے پولیس میڈل، ممتاز خدمات کے لیے صدر کا پولیس میڈل اور شاندار خدمات کے لیے پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے