سری نگر:۹،فروری:ماہرین نے خبردار کیاہے کہ ہندوستان کے سب سے زیادہ شہر زلزلے کے شکار ہیں۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ماہرین کاکہناہے کہ ہندوستان کی زمین کا 59فیصد حصہ مختلف شدت کے زلزلوں کا شکار ہے۔ سیسمک زوننگ میپ کے مطابق ملک کو 4 زلزلہ زدہ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں زون V سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہے جبکہ زون II سب سے کم ہے۔ ملک کا تقریباً 11فیصد زون Vزون میں آتا ہے، جبکہ 18فیصد زون IV میں، 30فیصد زونIII میں اور باقی زون II میں آتا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے وضاحت کی کہ جہاں ترکی کی اناطولیائی پلیٹ اسے دنیا کے سب سے زیادہ زلزلے کے شکار علاقوں میں سے ایک بناتی ہے، وہیں برصغیر و ہند وپاک میں، پوری ہمالیائی پٹی کو بھی 8.0 سے زیادہ شدت کے بڑے زلزلوں کا خطرہ سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمینی سائنس کی وزارت کے تحت نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی زلزلہ کی سرگرمیوں کی نگرانیکیلئے ہندوستان کی نوڈل ایجنسی ہے، جس کی ملک بھر میں 115 رصد گاہیں ہیں۔ زلزلے کے اثرات کو بہتر طریقے سے کم کرنے کےلئے شہروں کی سیسمک مائکرونائزیشن آبادی جیسے عوامل پر مبنی ہے۔ترکی اورشام میں آئے7.8شدت والے زلزلے سے تاحال ہوئی 17ہزار ہلاکتوں ،دیگر ہزاروںکے زخمی ہوجانے اورساتھ ہی دونوں ملکوںکے کم سے کم15شہروںمیں ہوئی تباہ کاریوں سے پھیلی دہشت کے بیچ پھرایک مرتبہ دنیا کے ایسے خطے ذکر میں آرہے ہیں ،جن کوزلزلوںکے اعتبار سے زونVمیں رکھاگیاہے ،اوران میں کشمیر سمیت جموں وکشمیر کے دیگر کچھ علاقے بھی شامل ہیں ۔ اب یہ سوال اُٹھ رہاہے کہ کیا کشمیرمیں زلزلوں کے حوالے سے میںکوئی وارننگ سسٹم نہیں ۔اسبارے میں سری نگرمیں قائم ہندوستانی محکمہ موسمیات میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد سے وٹس ایپ پر غیررسمی بات چیت ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کیا ،دنیامیں کہیں بھی زلزلوںکاکوئی وارننگ سسٹم نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ فی الوقت جوٹیکنالوجی دستیاب ہے ،اُسکی مددسے ہم صرف زلزلے کی شدت اورجسامت یاوسعتIntensity&Magnitude کوریکارڈ کرتے ہیں۔