منگل, ستمبر ۲۶, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

پاسپورٹ کے اجراءکی پولیس تصدیق کو تیز کرنے کےلئے وزارت خارجہ نے Appمتعارف

توثیق سے تصدیق کادورانیہ15 دن سے کم ہو کر 5 دن ہو جائے گا،اسمارٹ پولیسنگ کیلئے مودی جی کے پولیس ٹیکنالوجی مشن کی سمت میں اہم کوششیں: امت شاہ

by Srinagar Mail
17/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۷۱، فروری: وزارت خارجہ نے جمعہ کو پاسپورٹ کے اجراءکی پولیس تصدیق کے عمل کو ہموار اور تیز کرنے کےلئے m passport police App متعارف کرایا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو فورس کے یوم تاسیس کے موقع پر دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کو 350 موبائل ٹیبلٹس وقف کئے۔ وزارت خارجہ کے علاقائی پاسپورٹ آفس (آر پی اﺅ)، دہلی کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، یہ آلات اب پولیس کی تصدیق اور رپورٹ جمع کرانے کے پورے عمل کو پیپر لیس بنانے کے قابل بنائیں گے۔ دہلی کے ریجنل پاسپورٹ آفیسر، ابھیشیک دوبے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، موبائل ٹیبلیٹ یاایپ کا استعمال کرتے ہوئے توثیق سے تصدیق کادورانیہ یا وقت 15 دن سے کم ہو کر 5 دن ہو جائے گا، جس سے پاسپورٹ جاری کرنے کی ٹائم لائن کو مو¿ثر طریقے سے دس دن تک کم کیا جائے گا۔ آر پی اuو دہلی نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ دفتر موثر سروس ڈیلیوری اور ڈیجیٹل انڈیا کے لئے پرعزم ہے۔ ایم پاسپورٹ پولیس ایپ تصدیق کے وقت کو کم کر کے 5 دن کر دے گی۔ دہلی پولیس نے جمعرات کو ٹویٹ کیا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو ہندی میں ٹویٹ کیاکہ پاسپورٹ کی فوری تصدیق کےلئے پاسپورٹ موبائل ایپلیکیشن لانچ کی۔ ڈیجیٹل تصدیق ہونے سے وقت کی بچت ہوگی اور ساتھ ہی پولیس تفتیش میں شفافیت آئے گی۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھاکہ آج اٹھائے گئے یہ اقدامات اسمارٹ پولیسنگ کے لیے مودی جی کے پولیس ٹیکنالوجی مشن کی سمت میں اہم کوششیں ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پہلگام کو چھوڑ کر، کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے سطح سے اوپر :محکمہ موسمیات

Next Post

انتظامیہ جموں و کشمیر کی زرعی معیشت میں تبدیلی کی اختراع کےلئے مطالعہ کرے گی

Related Posts

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جمبو چڑیا گھر کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اِختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا

چیف سیکرٹری نے جمبو چڑیا گھر کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اِختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ’سوچھتا ہی سیوا ‘مہم کے تحت ’شجرکاری مہم ‘کا آغاز کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ’سوچھتا ہی سیوا ‘مہم کے تحت ’شجرکاری مہم ‘کا آغاز کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے مکیش سنگھ اور انو پما پانڈے کی کتاب ” کرس آف دی پیر “ کی رسم رونمائی کی

لیفٹیننٹ گورنر نے مکیش سنگھ اور انو پما پانڈے کی کتاب ” کرس آف دی پیر “ کی رسم رونمائی کی

جموں و کشمیر میں ملک دشمن سرگرمیوں پر گہری نظررکھنے کے لئے نیاقدم

جموں و کشمیر میں ملک دشمن سرگرمیوں پر گہری نظررکھنے کے لئے نیاقدم

Next Post

انتظامیہ جموں و کشمیر کی زرعی معیشت میں تبدیلی کی اختراع کےلئے مطالعہ کرے گی

پلوامہ میں نہرو یوا کندر کے زیر اہتمام صفائی مہم اختتام پذیر

باگت پورہ بن پورہ کی سڑک ناگفتہ بہہ لوگوں کو عبورومررو میں مشکلات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail