منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

دوران شب کئی علاقوںمیں ہلکی بارش اور برف باری،گلمرگ میں10سینٹی میٹر برف ریکارڈ

70روزہ سخت ترین سرمائی ایام کی اُلٹی گنتی شروعِ منگل کوموسم خشک اورخوشگوار ،رواں ماہ کے آخر تک کسی بڑی موسمیاتی تبدیلی کاکوئی امکان نہیں

by Srinagar Mail
21/02/2023
A A
یکم نومبرکی درمیانی رات ہلکی برف وباراں کاامکان
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر :۱۲، فروری: وادی کشمیر کے کچھ حصوں میں بارش اور برف باری ہوئی جبکہ گلمرگ میں 4 انچ تازہ برف باری ریکارڈکی گئی ۔اس دوران منگل کوپورے دن جموں وکشمیرمیں موسم خشک اور خوشگوار رہا۔جے جے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے یہاں بتایا کہ گلمرگ سمیت بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مشہورسیاحتی مقام گلمرگ میںپیرکی رات بھر سے منگل کوصبح ساڑھے8 بجے تک 10 سینٹی میٹر (4 انچ) برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں بارش کے آثار تھے، تاہم موسم خشک رہاجبکہ قاضی گنڈ میںمنگل کوصبح ساڑھے8 بجے تک4.3 ملی میٹر، پہلگام میں 4.3 ملی میٹر، کپواڑہ میں7.6 ملی میٹر، کوکرناگ میں 4.2 ملی میٹر، بانہال میں 0.6 ملی میٹر، بٹوٹ میں 0.2 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔درجہ حرارت کے بارے میں، محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا، سری نگر میں پیراورمنگل کی درمیانی رات درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈیکارڈ کیا گیا،جومعمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ رات قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.7، پہلگام میں 0.8، کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات گلمرگ میں کم سے کم پارہ منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں زیادہ تر مقامات پر موسم صاف رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے منگل کی صبح جاری تازہ موسمیاتی ایڈوائزری میں کہاکہ 22سے25فروری تک زیادہ تر مقامات پر بنیادی طور پر صاف سے جزوی طور پر ابر آلود موسم متوقع ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ 26سے27فروری کے دوران عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بکھرے ہوئے مقامات پر اونچی جگہوں پر ہلکی بارش وبرفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے 28فروری کوموسم مجموعی طور پر ابرآلودمگرخشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ ماہ فروری کے آخر تک موسم میںکسی بڑی تبدیلی کاکوئی امکان نہیں ہے

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

رام بن سے بانہال تک نزدیکی پہاڑ سے پسیاں اور مٹی کے تودے گرآنے کاسلسلہ

Next Post

دل کادورہ پڑنے کے واقعات اورسڑک حادثات

Related Posts

ٹیم جموں جو کہ ایک سماجی تنظیم ہے کے چیئرمین زور اور سنگھ جموال نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

ٹیم جموں جو کہ ایک سماجی تنظیم ہے کے چیئرمین زور اور سنگھ جموال نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اور نئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اور نئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

چھتیس گڈ میں انکونٹر 31نکسلی اور2جوان ہلاک

پاکستان نے سیز فائر کی چوتھی بار خلاف ورزی کی

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

گزشتہ24گھنٹوں سے موسلادار بارش،خطرناک ژالہ باری ،آندھی نماتیز ہوائیں،سنگرامہ سوپور میںآسمانی بجلی گری

سکینہ اِیتو کا ایمزجموں کا دورہ

سکینہ اِیتو کا ایمزجموں کا دورہ

کشمیر میں رنگ روڑ کا پہلا مرحلہ اکتوبر مہینے میں مکمل ہونے کی امید:پروجیکٹ ڈائر ایکٹر نیشنل ہاوے

کشمیر میں رنگ روڑ کا پہلا مرحلہ اکتوبر مہینے میں مکمل ہونے کی امید:پروجیکٹ ڈائر ایکٹر نیشنل ہاوے

Next Post

دل کادورہ پڑنے کے واقعات اورسڑک حادثات

باگندر لسجن میں تیندوے کاگشتِ ِمحکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے پکڑ لیا

باگندر لسجن میں تیندوے کاگشتِ ِمحکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے پکڑ لیا

ڈی پی ایل پلوامہ میں پینٹنگ اور کیرم مقابلے کا انعقاد

ڈی پی ایل پلوامہ میں پینٹنگ اور کیرم مقابلے کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail