سری نگر:۴۲،فروری: جے کے این ایس : حکومت جموں وکشمیر نے ”1000مربع فٹ تک کے مکانات ،رہائشی فلیٹس اورزرعی اراضی کوپراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ “قرار دیتے ہوئے یہ واضح کیاہے کہ جموں وکشمیر میں جائیدادمحصول ماہانہ نہیں بلکہ سالانہ لگایاجائے گا۔ساتھ ہی حکومت نے جموں وکشمیرمیں یکم اپریل2023سے نافذہونے والے پراپرٹی ٹیکس کی شرحوں کوملک میں سب سے کم ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ حکومت جموں وکشمیرکی جانب سے جمعے کوکچھ مقامی اخبارات میں پراپرٹی ٹیکس سے متعلق ایک اشتہار بعنوان’پراپرٹی ٹیکس:سچائی اور حقائق ‘شائع ہواہے ۔اس اشتہار میں پراپرٹی ٹیکس سے متعلق کچھ اہم باتوں کواُجاگر کیاگیاہے یاکہ کچھ اہم باتوںکی وضاحت کی گئی ہے ۔اس اشتہار کے8 اہم نکات کچھ یوں ہیں ،”جموں وکشمیرمیں ٹیکس کی شرحیں ملک میں سب سے کم ہیں ،ٹیکس ماہانہ نہیں بلکہ سالانہ لگایاجائے گا،ٹیکس کااثر اسٹیمپ ڈیوٹی(محصولات) سے منسلک ہے،جمع کردہ ٹیکس کومتعلقہ میونسپلٹی کے بینک اکاﺅنٹ میں جمع کیاجائے گا،جمع کردہ ٹیکس میونسپلٹیوں کے ذریعے ٹاﺅن میںبنیادی ڈھانچہ/سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کیاجائے گا،1000مربع فٹ تک کے مکانات ،اپارٹمنٹس(رہائشی فلیٹس)، اورزرعی اراضی مستثنیٰ ہے،ٹیکس اصل میں ترقی پسند قدم ہے جس کے چھوٹے گھرانوں اور کاروباریوںکوکم سے کم مضمرات ہونگے ،تمام زیارت گاہیں بشمول مندر ،مساجد،گردوارے ،گرجاگھر ،ریارتگاہیں اور شمشان /قبرستان مستثنیٰ ہیں “۔سرکاری اشتہار میں رہائشی املاک پر پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ شرحیں کچھ یوں بتائی گئی ہیں ۔1000مربع فٹ تک کے مکانات ،رہائشی فلیٹس پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ،1500فٹ تک کے مکانات ،رہائشی فلیٹس:میونسپل کارپوریشن جموں وسری نگرکی حدود میں100سے1150روپے سالانہ ،میونسپل کونسل جموں وسری نگرکی حدود میں75سے600روپے تک،جموں وکشمیر کی میونسپلٹیوں کی حدود میں 50سے300روپے تک ۔سرکاری اشتہار میں کمرشل املاک پر پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ شرحیں کچھ یوں بتائی گئی ہیں :چھوٹا دکان100مربع فٹ:میونسپل کارپوریشن جموں وسری نگرکی حدود میں50سے600روپے سالانہ،میونسپل کونسل جموں وسری نگرکی حدود میں30سے600روپے تک،اورجموں وکشمیر کی میونسپلٹیوں کی حدود میں 20سے100روپے تک۔چھوٹا دکان200مربع فٹ تک:میونسپل کارپوریشن جموں وسری نگرکی حدود میں150سے1800روپے سالانہ ،میونسپل کونسل جموں وسری نگرکی حدود میں100سے600روپے تک،جموں وکشمیر کی میونسپلٹیوں کی حدود میں 75سے300روپے تک ۔اسی طرح درمیانہ دکان1000مربع فٹ تک:میونسپل کارپوریشن جموں وسری نگرکی حدود میں1200سے14000روپے سالانہ ،میونسپل کونسل جموں وسری نگرکی حدود میں300سے3000روپے تک،جموں وکشمیر کی میونسپلٹیوں کی حدود میں 120سے900روپے تک ۔