بینک سیکیورٹی گارڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس
سری نگر، 26 فروری )بینک سیکورٹی گارڈ جس پر اتوار کو ملی ٹینٹونے فائرنگ کی تھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا حملے میں شدید زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔قبل ازیں ملی ٹینٹونے سنجے پنڈت ولد کاشی ناتھ پنڈت ساکن اژن پلوامہ پر گولی چلائی۔ وہ پیشے کے لحاظ سے گزشتہ 40 سالوں سے ایک بینک میں سیکیورٹی گارڈ تھا۔