جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو پلوامہ ضلع میں کشمیری پنڈت پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انتظامیہ نے عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایل جی نے کہا کہ انتظامیہ سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان سے میری دلی تعزیت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ نے عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو آزادانہ ہاتھ دیا ہے اور ہم عسکریت پسندی کی ایسی کارروائیوں کا مضبوطی اور فیصلہ کن طریقے سے مقابلہ کرتے رہیں گے۔اس سے قبل آج مشتبہ عسکریت پسندوں نے پلوامہ ضلع کے اچھن گاو¿ں میں ایک کشمیری پنڈت یعنی سنجے پنڈت ولد کاشی ناتھ پنڈت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔