سری نگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے مبینہ عسکریت پسندی سے روابط کے الزام میں اپنے تین ملازمین کی خدمات ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 311(2)(c) کے تحت برطرف کر دی ہیں۔برطرف کیے گئے عملے میں محمد میر اندرابی، سید حمید ، عارف شیخ شامل ہیں جن کو جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے روابط کی وجہ سے خدمات سے برخاست کیا گیا ہے۔