نیوز ڈیسک
ترال: سنئیر پی ڈی پی لیڈر اور ڈی ڈی سی ممبر ترال بلاک ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے منگل کو جنوبی کشمیر کے ترال سب ضلعے کے کئی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ اس موقعے پر موصوف نے ترال کے بلاک آفس میں محکمہ امور صارفین کی ویجلینس کمیٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس دوران لوگوں کو محکمے کی جانب سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر مفصل بات چیت کی گئی۔ بعد میں ڈاکٹر سنگھ نے ترال کے سب ضلع ہسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلاک میڈیکل آفیسر ترال، ڈاکٹر وریندر سنگھ سے ملاقات کرکے ہسپتال میں موجود سہولیات کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں ڈرگ سٹور پر ہورہے کام کا بھی جائزہ لیا ہے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ہسپتال میں ڈرگ سٹور کو قائم کرنے کے لئے اپنے فنڈز میں پیسے واگزار کئے ہیں، جس پر ابھی کام جاری ہے۔