جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

لیفٹنٹ گورنرکاGMC جموں میںPMBJP کے تحت اوشدھی دیوس کی تقریبات سے خطاب

شہریوں کی صحت ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ,جموں وکشمیرمیںصحت مند اور خوش حال معاشرہ معاشی فوائد اور ہمہ گیر ترقی کو ممکن بنا سکتا ہے:منوج سنہا

by Srinagar Mail
07/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۷،مارچ:جے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی پریوجنا کے تحت5 ویں جن اوشدھی دیوس کی تقریبات سے ورچوئل موڈ کے ذریعے خطاب کیا۔جے کے این ایس کے مطابق اس موقع پر تمام متعلقین کو مبارکباد دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے عوام میں عام ادویات کو مقبول بنانے اور پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی پریوجنا کے فوائد کو جموں و کشمیر کے کونے کونے تک پہنچانے کےلئے اجتماعی کوششیں کرنے پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ معیاری، سستی جنرک ادویات کو عام لوگوں تک پہنچانے کے علاوہ، یہ اسکیم خواتین اور نوجوانوں کو خود روزگار کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے جموں کشمیر کے لوگوں کےلئے معیاری، سستی اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کےلئے متعارف کرائی گئی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں، ہم صحت کے شعبے کو مضبوط کر رہے ہیں تاکہ سب کی بھلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ شہریوں کی صحت ہے۔ صحت کے لچکدار نظام اور مضبوط سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جموں وکشمیر میں تقریباً جدید صحت کے350 بنیادی ڈھانچے کے منصوبے آ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ GDP جیسے روایتی اقتصادی میٹرک کے ساتھ، ہمیں لوگوں کی مجموعی صحت اور خوشی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ صحت مند اور خوش حال معاشرہ معاشی فوائد اور ہمہ گیر ترقی کو ممکن بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن اوشدھی کیندروں سے سستی ادویات کے نتیجے میں ملک بھر کے خاندانوں کے لیے بھاری رقم کی بچت ہوئی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تقریباً32ہزار مریض ہر روزجموں وکشمیر میں 227 کیندروں کا دورہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ امرت کال کو نشان زد کرنے کےلئے ہر ضلع میں 75 جن اوشدھی کیندر شروع کیے جائیں۔جن اوشدھی دیوس کی یاد میں پورے جموں و کشمیر میں ہفتہ بھر کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔جن اوشدھی کیندر اور دیگر متعلقین کو جنرک ادویات اور ماہواری کی صحت اور حفظان صحت کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کے لیے مبارکباد دی گئی۔ انتظامی سیکرٹری محکمہ صحت وطبی تعلیم بھوپندر کمار اور ڈاکٹر ششی سودن شرماپرنسپل جی ایم سی جموں، پی ایم بی جے پی کے نوڈل آفیسر اور دیگر سینئر عہدیداربھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سوشل فارسٹری کی جانب سے بانڈرپورہ اونتی پورہ میں پودے تقسیم

Next Post

سری نگر،سوپوراورراجوارہندوارہ میں آگ کی وارداتیں

Related Posts

وزیر اعظم مودی نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے یہ پیغام دیا کہ بھارت کمزور نہیں*

وزیر داخلہ امت شاہ نے کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب ماتا شاردا دیوی مندر کا افتتاح کیا

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کیا جہلم ریور فرنٹ کے جاری کام کا جائے وقوعہ پرازخود معائنہ

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کیا جہلم ریور فرنٹ کے جاری کام کا جائے وقوعہ پرازخود معائنہ

ایوان زیریں لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کے درمیان منگل کوجموں وکشمیر کے سالانہ میزانیہ پرصوتی ووٹ سے مہرتصدیق ثبت

مال آف سری نگر کے قیام پر تقریباً 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہے جس سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور سری نگر اور آس پاس کے علاقوں کے لوگ اس سے مستفید ہوں گے۔ ہم آج SKICC میں سرمایہ کاری سمٹ کے دوران UAE کے ساتھ متعدد مفاہمت ناموں پر بھی دستخط کریں گے: ایل جی منوج سنہا

جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر کی سری نگر کی مشہورقدرتی آبگاہ ڈل جھیل میں منعقدہ ’ سرس آجیویکا میلے‘ میں شرکت

سمپورہ پانپورمیں پہلے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبے کا سنگ بنیاد

سمپورہ پانپورمیں پہلے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبے کا سنگ بنیاد

مال آف سری نگر کے قیام پر تقریباً 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہے جس سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور سری نگر اور آس پاس کے علاقوں کے لوگ اس سے مستفید ہوں گے۔ ہم آج SKICC میں سرمایہ کاری سمٹ کے دوران UAE کے ساتھ متعدد مفاہمت ناموں پر بھی دستخط کریں گے: ایل جی منوج سنہا

مال آف سری نگر کے قیام پر تقریباً 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہے جس سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور سری نگر اور آس پاس کے علاقوں کے لوگ اس سے مستفید ہوں گے۔ ہم آج SKICC میں سرمایہ کاری سمٹ کے دوران UAE کے ساتھ متعدد مفاہمت ناموں پر بھی دستخط کریں گے: ایل جی منوج سنہا

Next Post

سری نگر،سوپوراورراجوارہندوارہ میں آگ کی وارداتیں

سی آر پی ایف وادی کشمیر میں پر امن انتخابات اور امر ناتھ یاتراکو منعقد کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔آئی جی سی آر پی ایف

سی آر پی ایف کشمیر میں انتخابات اور امر ناتھ یاتراکے پُر امن انعقاد کے لئے تیار :بھاٹیہ

آری پل ترال میں اپنی پارٹی کے ورکران کا کنونشن منعقد

آری پل ترال میں اپنی پارٹی کے ورکران کا کنونشن منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail