جمعہ, دسمبر ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سری نگر،سوپوراورراجوارہندوارہ میں آگ کی وارداتیں

by Srinagar Mail
07/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر،سوپور،ہندوارہ:۷،مارچ: اندرانگر سری نگر، ڈانگرپورہ سوپوراور وارپورہ راجوارہندوارہ میںرونما ہونے والی آگ کی3 وارداتوںکے دوران ایک سینئر صحافی کے رہائشی مکان ،ایک کمرشل بلڈنگ،2رہائشی عمارت اورایک گاﺅ خانہ خاکستر ہوگیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق سری نگر کے ہائی سیکورٹی والے اندرا نگر علاقے میں منگل کی صبح آگ کی ایک واردات رونما ہوئی ۔معلوم ہواکہ یہ آگ بین الااقوامی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘سے وابستہ سینئر صحافی اور بیورﺅ چیف شیخ مشتاق کے گھر میں نمودار ہوئی ۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ آگ گھر کی پہلی منزل میں منگل کی صبح 9 بجے کے قریب نمودار ہوئی۔مکان کی نچلی منزل میں رہائش پذیر افرادخانہ کو پڑوسیوں نے آگ نمودارہونے کے بارے میں آگاہ کیا، جنہوں نے بعدازاںآگ بجھانے میں مدد کی۔ خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ پہلی منزل اور اٹاری کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔اُدھر شمالی قصبہ سوپور کے ایک مضافاتی علاقہ ڈانگرپورہ میں منگل کی دوپہر کو ایک تجارتی کمپلیکس اور رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگ گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڈنگر پورہ سوپور میں عبدالمجید بانڈے کی کمرشل عمارت اور رہائشی عمارت میں دوپہرکے وقت آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد فائراینڈ ایمرجنسی سروسزکے اہلکار آگ بجھانے والی گاڑیاں لیکر یہاں پہنچے ،اورانہوںنے کمرشل عمارت اور مکان سے بھڑکنے والے شعلوں پرقابو پانے کی کارروائی عمل میں لائی ۔پولیس نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں اور فائر سروس ڈیپارٹمنٹ کی بھرپور کوششوں کے بعدہولناک آگ پر قابو پالیا گیا اور اس کو پھیلنے سے روکا گیا، کیونکہ علاقہ گنجان ہے۔آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم بجلی شارٹ سرکٹ وجہ بتائی جاتی ہے۔اس دوران وارپورہ راجوار میں پیر اور منگل کی درمیانی رات آگ کی ایک ہولناک واردات میں محمد شفیع خان نامی کا رہائشی مکان اور ثناواللہ میرکا گاﺅ خانہ خاکستر ہوا۔جبکہ اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا گھریلوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔اگر چہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار اور مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی انتھک کوشش کی تاہم مذکورہ رہائشی مکان اور ایک گاوخانہ مکمل طور خاکستر ہوا تھا ۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹنٹ گورنرکاGMC جموں میںPMBJP کے تحت اوشدھی دیوس کی تقریبات سے خطاب

Next Post

سی آر پی ایف کشمیر میں انتخابات اور امر ناتھ یاتراکے پُر امن انعقاد کے لئے تیار :بھاٹیہ

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
سی آر پی ایف وادی کشمیر میں پر امن انتخابات اور امر ناتھ یاتراکو منعقد کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔آئی جی سی آر پی ایف

سی آر پی ایف کشمیر میں انتخابات اور امر ناتھ یاتراکے پُر امن انعقاد کے لئے تیار :بھاٹیہ

آری پل ترال میں اپنی پارٹی کے ورکران کا کنونشن منعقد

آری پل ترال میں اپنی پارٹی کے ورکران کا کنونشن منعقد

چھتر گام ترال میں پبلک اوٹ ریچ پروگرام منعقد

چھتر گام ترال میں پبلک اوٹ ریچ پروگرام منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail