سید اعجاز
ترال//آئی جی سی آر پی ایف آپریشنز ایم اے بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں انتخابات اور امرناتھ یاترا کے لیے سی آر پی ایف پوری طرح سے تیار ہیں۔انہوں نے کہا پی ایم جی اے وائی کے تحت جموںو کشمیر میں فورسز کے ہسپتال رعوام کے لئے کھولے جا رہے ہیںوہ ترال میں ایک دس بستروں والے ایک ہسپتال کو عوام کے نام وقف کرنے کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے ۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے آپریشنز کے انسپکٹر جنرل ایم اے بھاٹیہ نے منگل کو کہا کہ وہ کسی بھی اور تمام تقریبات کے لیے پوری طرح تیار ہیں، چاہے وہ الیکشن ہو یا سالانہ امرناتھ یاترا۔جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال بالا کے علاقے میں ایک10 بستروں والے ایک اسپتال کے افتتاح کیا ہے اس دوران آئی جی سی آر پی ایف نے کہا کہ اسپیشل فورسز کے اسپتال اب مقامی لوگوں کے لیے کھلے ہیں جو کہ ایک مثبت قدم ہے۔انہوں نے کہا پہلے ان ہسپتالوں میں صرف عام لوگوں کا علاج معالجہ کیا جاتا تھا لیکن اب عام لوگ یہاں آ کر علاج کر سکتے ہیں، جس سے سب کو فائدہ ہو گا۔ ہمارے پاس خون کی جانچ کی سہولت اور دیگر سہولیات ہیں، اور ہم جدید علاج فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں، جو جلد ہی یہاں دستیاب ہو جائے گا،” آئی جی نے کہا۔امرناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے جواب دیا، "ہم تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہیں، اور ہم نے عمل شروع کر دیا ہے۔ ہم کسی بھی اور تمام پروگرام کے لیے پوری طرح تیار ہوں گے، چاہے وہ الیکشن ہو یا سالانہ امرناتھ یاترا۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ان کے ہمراہ ڈی آئی جی سی آر پی ایف،مختلف بٹالینوں کے کمانڈنگ افسران ،دیگر فوج اور سیول افسران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔