سید اعجاز
ترال //جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینئر لیڈرو ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر نے پارٹی کے تیسرے یوم تاسیس کے موقعے پر تحصیل آری پل میںپارٹی ورکران کا ایک روزہ کنوشن منعقد کیا جس میں پارٹی ورکران اور باقی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔اس دوران پارٹی ورکران اور دیگر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپنی پارٹی کا وجود اس وقت کے خیر خواہ سید الطاف احمد ؓکاری نے عمل میں لایا جب یہاں کے لوگ بات کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے اور ہر طرف سنا ٹا چھایا تھا اور پارٹی مسلسل تین سال سے جموں و کشمیر کی بہتری کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ۔انہوں نے موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترال کو سابق سرکاروں نے مسلسل نظر انداز کیاہے ۔غلام محمد میر نے کہا کہ اگر ان ان کی پارٹی اقتدار میں آئی ترال کا نقشہ بدل دیا جائے گیا جبکہ عوام کو تمام سہولیات دہلیز پر دستیاب رکھیں جائیں گے ۔انہوں نے عوام کو اپنی پارٹی کو آنے والے انتخابات میںکامیاب بنانے اور سچ کی سیاست کو گھر گھر پہنچانے کی اپیل کی ہے ۔