جموں/14مارچ2023ئاِنتظامی کونسل کی آج یہاں ایک میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں فارمیسی ایکٹ 1948 ( سینٹرل ایکٹ ) کے سیکشن 32۔سی ۔اِنٹروڈکشن ڈرافٹ بِل میں ترمیم کی منظوری دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔اِس فیصلے کا مقصد سیکشن 32۔سی میں ترمیم کرنا ہے جسے فارمیسی ایکٹ 1948 ( سینٹرل ایکٹ) میں ایس او نمبر 3465(ایف)بتاریخ 15 اکتوبر 2020 کے تحت ایڈاپٹیشن آرڈر کے ذریعے داخل کیا گیا ہے۔فوری تجویز فارمیسی ایکٹ 1948 ( سینٹرل ایکٹ ) کے موجودہ سیکشن 32۔سی میں ترمیم کی ہے تاکہ دفعہ 32 میں کسی بھی چیز کے باوجود کوئی بھی شخص جس کا نام جموںوکشمیر کے تحت قائم فارماسسٹ کے رجسٹر درج کیا گیا ہواور فارمیسی ایکٹ 2011 (1955اے ڈی ) یا مذکورہ ایکٹ کے تحت تجویز کردہ قابلیت کے حامل میڈیکل اسسٹنٹ کو اس ایکٹ کے باب IV کے تحت تیار کردہ اور برقرار رکھنے والے فارماسسٹ کے رجسٹر میں درج کیا گیا سمجھا جائے گاجوکہ دی جانے والی درخواست سے مشروط ہے ۔ اِس کی جانب سے دوبارہ نوٹیفکیشن کی تاریخ سے شروع ہونے والے ایک برس کی مدت کے اَندر اور اس طرح کی فیس کی ادائیگی جو کہ جموںوکشمیریوٹی اِنتظامیہ کے ذریعہ تجویز کی گئی ہو۔اِس اقدام سے سینکڑوں اہل اَفراد اور میڈیکل اسسٹنٹ تربیت یافتہ اَفراد کو اَپنے مستقبل کو محفوظ بنانے اور اُنہیں طبی شعبے میں بہتر کیریئر کے اِمکانات فراہم کرنے کے لئے فائدہ پہنچے گا۔