جموں/14مارچ2023ئایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج جموںکے ڈائریکٹوریٹ آف شیپ ہسبنڈری کمپلیکس میں سٹاف رہائش کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں کرشن لال اور دیگر سینئر اَفسران موجو دتھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مختلف سکیموں جیسے کیپکس اور مرکزی معاونت والی سکیموں ( سی ایس ایس) کے تحت اہداف اور حصولیابیوںکے بارے میں ایک مختصر رائے بھی دی ۔ اُنہوں نے محکمہ کی جانب سے شروع کئے جانے والے تخم ریزی پروگرام کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو فارم کی سرگرمیوں اور محکمہ کی حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دی۔اِس موقعہ پر شیپ ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ کے تمام اَفسران اوردیگر متعلقین موجود تھے۔