سری نگر:19،مارچ: وادی کشمیر کے میدانی و بالئی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ محکمہ پیش گوئی کے عین مطابق جاری ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر کے میدانی و بالائی علاقوں میں سنیچر اور اتوار کے درمیا نی رات کو ہلکی بارشیں رات بھر جاری رہی ہے جبکہ اتوار کے روز دن بھر موسم ابر آلود ہی ہے ۔اس دوران بعد سپہر سے بارشوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوا جو شام دیر گئے تک جاری رہا ۔اس دوران گزشتہ تین روز کی وقفے وقفے کی بارشوں سے ندی نالوں میں پانی آنے لگا ہے جبکہ چشموں میں بھی سطح آب بڑ گیا ہے ۔جبکہ حالیہ دنوں کی گرمی سے لوگوں کو نجات مل گئی ہے۔جبکہ بارشوں کے بعد کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔