ہفتہ, جون ۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

مرکزی وزیر داخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ،قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوول ، لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا اوراعلیٰ حکام کی شرکت

جموں وکشمیر کی سلامتی صورتحال اور عوامی اپروچ پر اظہار اطمینان ، عوامی رابطہ مہم کو ہر سطح پر فعال رکھےں ،عام لوگوں کی بدلاﺅ کے رواں عمل میں حصہ داری اور شراکت دار ی امن واعتماد کیلئے لازمی :امت شاہ

by Srinagar Mail
13/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۳۱،اپریل:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کونئی دہلی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال،G20میٹنگ کی تیاریوں اور جاری ترقیاتی عمل کا جائزہ لیا۔انہوںنے جموں وکشمیرکی سلامتی صورتحال پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے اسبات پر زوردیاکہ مئی 2023میں ہونے والی جی20سیاحتی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں اور اسے قبل سری نگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری تعمیراتی وآرائشی کام مکمل کئے جائیں ۔جے کے این ایس کو ملی تفصیلات کے مطابق بدھ کومرکزی داخلہ سیکرٹری اجے کمار بھلہ کی صدارت میں منعقدہ اہم میٹنگ میں جموں وکشمیرکی تازہ سلامتی صورتحال ،22سے 25مئی تک سری نگرمیں G20مندوبین کی سرگرمیوں ومصروفیات اور سری نگرمیں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری تعمیراتی ودیگر متعلقہ کاموں کاجائزہ لئے جانے کے بعد جمعرات کونئی دہلی میں اسی حوالے سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مجموعی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جانکاری پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی زیرانتظام علاقے میں اب امن وقانون کی صورتحال مکمل طور پرکنٹرول میں ہے ،اور عام لوگ بھی اس پُرامن صورتحال سے کافی خوش ہیں ۔انہوںنے کہاکہ امن وقانون کی صورتحال بہتر ہونے کے بعداب جموں وکشمیرمیں ترقیاتی سرگرمیوں زوروشور سے جاری ہیں اورمرکزی معاونت والی اسکیموںپر بھی عمل درآمد ہورہاہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مئی میں منعقد ہونے والی G20میٹنگ کے حوالے سے کہاکہ اس بین الااقوامی سطح کی اہم میٹنگ کیلئے جموں وکشمیر انتظامیہ تیاریوںمیں مصروف عمل ہے ۔انہوں نے شرکاءمیٹنگ سے کہاکہ G20سیاحتی ورکنگ کمیٹی میٹنگ کے مقام کوجدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہاہے اورغیرملکی مندوبین کے مختلف مقامات پر دوروں کیلئے بھی تمام ضروری انتظامات کئے جارہے ہیں ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مزیدکہاکہ سری نگراسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر میں کام پوری تیزی سے جاری ہیں ،اور رواں ماہ کے آخرتک بیشتر تعمیراتی ،تجدیدی اور آرائشی کام مکمل کرنے کے لئے رات دن کام ہورہاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے میٹنگ میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال بشمول لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے حالات کا جائزہ لیا۔مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کو مرکزی حکومت اور یونین ٹیریٹری انتظامیہ کے سیکورٹی عہدیداروں نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کیساتھ ساتھ جی20میٹنگ کی تیاریوں اور جموں وکشمیرمیں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایاگیاکہ میٹنگ میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کی صورتحال، سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور اقلیتی برادری کے ارکان کو نشانہ بنانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیرکی سلامتی صورتحال پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے اسبات پر زوردیاکہ مئی 2023میں ہونے والی جی20سیاحتی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں اور اسے قبل سری نگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری تعمیراتی وآرائشی کام مکمل کئے جائیں ۔امت شاہ نے اسبات پر اطمینان کااظہارکیاکہ اگست2019میں دفعہ370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر کی صورتحال اورکشمیری عوام کے فکروعمل میں نمایاں اور مثبت تبدیلی آئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام کوساتھ رکھ کر ہی جموں وکشمیر سے جڑے اہداف کوحاصل کیاجاسکتاہے ،اسلئے جموں وکشمیرکی انتظامیہ پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو ہر سطح پر فعال رکھے تاکہ عام لوگ بدلاﺅ کے اس عمل میں حصہ دار اور شراکت دار بنے رہیں ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے کیرن کیلئے ایس آر ٹی سی بس کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

Next Post

طلبہ کاہوم ورک:اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا شیڈول جاری

Related Posts

مارچ 2024تک 129 ہیلتھ اور ویلنس کے مراکز کو فعال کیا جائے گا: ایل جی سنہا

مارچ 2024تک 129 ہیلتھ اور ویلنس کے مراکز کو فعال کیا جائے گا: ایل جی سنہا

خواتین کے عالمی دِن پر  لیفٹنٹ گورنر کا پیغام

دودھ کے شعبے کا معاشرے کی خوشحالی اور کاشتکار خاندانوں کی معاشی سرگرمیوں اورشعبہ زراعت کے GDPمیں اہم کردار

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

دوران شب سے جموں وکشمیرکے بیشتر علاقوںمیں درمیانی تا موسلادار بارشیں،کہیں کہیں ہلکی برف باری

پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر3 ‘درانداز گرفتار اسلحہ اور گولی بارود ضبط۔

پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر3 ‘درانداز گرفتار اسلحہ اور گولی بارود ضبط۔

حکومت نوجوانوں، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: ایل جی سنہا

حکومت نوجوانوں، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: ایل جی سنہا

Next Post
آف لائن تدریسی عمل یکم مارچ سے بحال ہوگا

طلبہ کاہوم ورک:اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا شیڈول جاری

جموں وکشمیرکے نجی ٹرانسپورٹروں کے کاروبار اورورکروںکی روزی روٹی کو خطرہ لاحق

رواں دہائی کے آخرتک ’کینسراور امراضِ قلب‘ کی ویکسین دستیاب ہونے کے امکانات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail