ڈوڈہ/30اپریل2023ئ چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے جج جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور ضلع ڈوڈہ کے ایڈمنسٹریٹیو جج جسٹس وسیم صادق نرگل کے ساتھ ضلع ڈوڈہ کا دو دِن کا دورہ مکمل کیا۔
پہلے دِن چیف جسٹس کے ہمراہ اِنتظامی جج ، پرنسپل ڈسٹرکٹ سیشن جج سنیت گپتا ،ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ویشیش مہاجن ،ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم ، دیگر عدالتی اَفسران ، ریکٹر بھدروارہ کیمپس اور دیگر متعلقین موجود تھے۔
اُنہوں نے مضبوط قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کی زندگی میں نظم و ضبط اور علم کے کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے طلباءاور سامعین کو صحیح راستے کا اِنتخاب کرنے اور قانون پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ان سے بات چیت کی اور مختلف متعلقہ اَمور پر تفصیلی گفتگو کی۔بعد ازاں، چیف جسٹس نے کورٹ کمپلیکس بھدرواہ کا دورہ کیا اور ضلع کے جوڈیشل اَفسران سے اِستفساری گفتگو کی اور عدالتی نظام کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کورٹ کمپلیکس بھدرواہ میں وہیل چیئرز اور ہیئر نگ ایڈز بھی تقسیم کیں۔چیف جسٹس نے سر نا میں نئے کورٹ کمپلیکس میں کام کی پیش رفت کا بھی معائینہ کیا اور متعلقہ ایجنسی کو ہدایت دی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔دوسرے دِن چیف جسٹس ، جسٹس این کوٹیشور سنگھ اور جسٹس وسیم صادق نرگل نے کورٹ کمپلیکس ڈوڈہ کا معائینہ کیا اوراُنہوں نے وہاں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں وکلا¿ کے چیمبر کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے عدالتوں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے علاوہ یہاں وکلا¿ اور جوڈیشل اَفسران سے بھی اِستفساری گفتگو کی اور مختلف عدالتوں کے کام کاج اور لوگوں کو اِنصاف کی فراہمی کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیف جسٹس نے اَپنے خطاب کے دوران پرانے مقدمات کو ترجیح دینے پر خصوصی زور دیتے ہوئے مقدمات کے منصفانہ اور جلد نمٹانے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے بار ممبران سے بات چیت کی جنہوں نے ان کے سامنے مختلف مطالبات پیش کئے۔ ایڈمنسٹریٹیو جج نے بار کے ممبران کو یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات کو بغیر کسی تاخیر کے پورا کیا جائے گا۔جسٹس وسیم صادق نرگل نے لوگوں کو اِنصاف فراہم کرنے میں وکلاکے کردار کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے وکلاءکے چیمبرز کا اِفتتاح کرنے پر چیف جسٹس کا شکریہ اَدا کیا۔