جموں/30اپریل2023ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں ٹوراِزم فیڈریشن کی طرف سے شائع کردہ ” شری اَمرناتھ جی یاترا گائیڈ بُک“ جاری کی۔لیفٹیننٹ گورنر یاتریوں کی بے لوث خدمت کے لئے جموں ٹوراِزم فیڈریشن کی سراہنا کی۔اُنہوں نے حکومت جموںوکشمیر یوٹی اور شری اَمرناتھ جی شرائن بورڈ کی طرف سے عقیدت مندوں کی بغیر پریشانی اور احسن یاترا کی سہولیت کے لئے اُٹھائے گئے کلیدی اقدامات کا بھی اشتراک کیا۔اُنہوں نے جموں وکشمیر میں روحانی سیاحت کی فروغ دینے کی کوششوں کو مزید اُجاگر کیا۔جموں ٹوراِزم فیڈریشن کے نمائندوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت یوٹی اِنتظامیہ اور شرائین بورڈ کا شکریہ اَدا کیا کہ وہ یاتریوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے سہولیات میں اِضافہ کر رہے ہیں۔اِس سال یکم جولائی کو 62 دِن طویل شری اَمرناتھ جی یاترا شروع ہوگی اور یہ 31 اگست 2023ءکو اِختتام پذیر ہوگی۔اِس موقعہ پر سی اِی او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، چیئرمین ٹوراِزم فیڈریشن جموں راجیش گپتا ، چیئرمین شری اَمرناتھ جی یاترا ویلفیئر سوسائٹی کرن واتل ، صدر ایسو سی ایشن آف ریلیجیئس ٹورآپریٹر ز ، صدر بھدرواہ ٹریول ٹریڈ ایسو سی ایشن بی بی کوتوال ، صدر جئے ہند منچ کلدیپ لوتھرا اور ٹوراِزم فیڈریشن اَفسران موجود تھے۔