ہندواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کے دربل گاؤں میں پیر کو کالے ریچھ کے حملے میں ایک بزرگ زخمی ہو گیا۔ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ دربل لنگیٹ کے محمد یوسف میر (45) کے نام سے شناخت کیے گئے شخص پر ایک ریچھ نے اس وقت حملہ کیا جب وہ دوا خریدنے کے لیے قریبی میڈیکل شاپ پر جا رہا تھا۔حملے کے فوراً بعد انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انہیں خصوصی علاج کے لیے سری نگر ریفر کر دیا گیا۔اس دوران محکمہ جنگلی حیات اور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ جنگلی حیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ "ریچھ کو پرسکون کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔”