سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل ترال میں مہا گرام سبھا پیر کے روز منعقد کی گئی ہے جس میں مختلف سرکاری محکموں ،دہی نمائندوں ساتھ ساتھ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔ گرام سبھا میں ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی ،بلاک ڈیو لوپمنٹ افسر آری پل ،کے علاوہ دیگر زمہداربھی موجود رہے اور بلاک میں تعمیر ترقی کا آئندہ تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے جبکہ دہی نمائندوں سے بھی اس بارے میں آرائے طلب کی گئی ہے ۔اس دوران ڈی ڈی سی ممبر نے لوگوں کو بتایا کہ ہم سب مل کر علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے۔منظور احمد گنائی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ آری پل کو گزشتہ سال سیاحتی گاﺅں کا درجہ ملا ہے اور جاری مالی سال میں ہم معرف آری پل چشمے کے آس پاس بہتر انداز میں تعمیر کر کے بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔