سید اعجاز
پلوامہ //وادی کشمیر کے باقہ اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی پیر کے روز یوم مئی کے موقعے پر متعدد تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں محنت کشوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا جبکہ ان تقاریب میں متعلقہ محکمے کے افسران نے بھی شرکت کی کی ہے ۔ ضلع پلوامہ میں اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ حفصہ قیوم کی طرف سے لیبر انسپکٹر اور ALWO کے ساتھ مختلف مقامات پر مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا جس میں اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ نے محنت کشوں کو ان کی لگن اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محنت کشوں اور مزدوروں کو مختلف لیبر قوانین اور فلاحی اسکیموں کے تحت فراہم کردہ ان کے حقوق کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ہے۔ضلع میں منعقدہ تقاریب میں محنت کشوں کو محکمے کی جانب سے مختلف اسکیموں کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی ہے ۔