سید اعجاز
پلوامہ// کلچر سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے منگل کے روز اندر پلوامہ می ں ایک تقریب منعقد ہئی ہے جس میںسوسائٹی کے انتخابات منعقد کئے گئے ہیںجس میں شعراءکی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے اس دوران یہاں با اتفاق رائے غلام رسول ڈار مشکور صدر جبکہ، جلالدین دلنواز جنرل سیکٹری مقررکیا گیا ہے ۔سوسائٹی کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ انتخابات یہاں گل شکیل ترالی اور عبدل الحد گلزازکی صدارت میںمنعقد ہوا ہے جس میں دونوں کو با اتفاق رائے دونوں عہدوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔اس دوران یہاںگل شکیل ترال اور عبدل الحد گلزار کی نگرانی میںمحفل مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا جس میں شعرا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے تازہ کلام پیش کر کے یہاں موجود باقی لوگوں کو محظوظ کیا ہے۔خیال رہے ضلع پلوامہ میں کچھ عرصے سے ادابی سرگرمیاں بڑے پیمانے پر انجام دی جا رہی ہے جن میں نہ صرف پرانے شعرا بلکہ نوجوانوں کی ایک اچھی خاصی تعداد بھی شرکت کر رہے ہیں ۔