سید اعجاز
ترال//ترال کے تحصیل آری پل کے کئی دیہات میں تباہ کن ژالہ باری سے کھڑی فصلو ںاور میوہ جات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک رات گزر جانے کے باجود علاقے میں سنیچر کی صبح تک ژالہ باری زمین پر جمع تھی۔سب ضلع ترال کے دور افتادہ علاقے نارستان،بنگہ ڈار،گترو،ہاکون ،حاجن ناڑ اور دیگر متعدد ملحقہ علاقوں میں جمعہ کو رات دیر گئے شدید ژالہ باری ہوئی ہے جو ،مقامی لوگوں کے مطابق 15سے 20منٹ تک شدت کے ساتھ جاری رہی ہے جس کے نتیجے میں یہاں کھڑی فصلوں،میوہ باغات،کو انتہائی حد تک نقصان پہنچا ہے ۔علاقے میں شدید ژالہ باری کی وجہ سے دراختوں کی کے پتے زمین پر جمع ہوئے ۔شدید ژالہ باری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ژالہ باری سنیچر کی صبح زمین پر جمع تھی اور علاقے میں برف بارہی جیسا منظر پیش کر رہا تھا ۔مقامی لوگوں نے بتایا انہیں علاقے میں اور کوئی روز گار نہیں صرف اخروٹ اور چند سال سے لوگوں نے یہاں سیب لگائے تھے وہ بھی مکمل طور ختم ہوئے ہیں ۔اسی طرح گزشتہ دنوں ناگہ بل علاقے میں شدید ژالہ باری نے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ادھر ڈڈی سی ممبر آری پل ترال اور ڈی ڈی سی ممبر ترال و پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے شدید ژالہ باری سے کسانوں کے نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے علاقے میں نقصان کا تخمینا لگانے کے لئے ایک ٹیموں کو روناہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے ترال کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند روز سے ژالہ باری سے متاثرین کو بھی سروے کے بعد معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔