سری نگر:۲ جون: مہک ڈرامیٹک کلب سرینگر کی طرف سے یکم جون ۳۲۰۲ءکو سرینگر کے ٹیگور ہال میں ”روف“ پر مبنی ایک رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا ،جس میںایک درجن کے قریب نو عمر بچیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ رنگا رنگ پروگرام ایک ماہ تک چلنے والے ٹریننگ ورکشاپ کا اختتامی پروگرام تھا، جس میں ان بچیوں کو باضابطہ طور پر منظور احمد میر ، گلزار احمد گنائی ، محمد اشرف ناگو اور شگفتہ رحمان کی نگرانی میں تربیت دی گئی تھی۔ اس پروگرام کے انعقاد کا اصل مقصد یہ تھا کہ ہم اپنی نئی پود اور نوجوان نسل کو اپنے ثقافتی ورثے سے روشناس کرائیں ،جس سے وہ کئی ایک وجوہات کے بنا ءپر بہت دور نکل چکے ہیں۔ مہک ڈرامیٹک کلب کے زعما کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے ثقافتی ورثے کے محافظ بن سکیں اور اسی سلسلے کے تحت یہ ہماری ایک کوشش تھی جسے تمام موجودہ شائقین نے کافی سراہا۔ روایتی لوک فن کی تربیت، روف ڈانس آف کشمیر، ہمالیہ کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ترقی کی اسکیم کے تحت منظوری دی گئی وزارت ثقافت حکومت ہند کے بی ٹی آئی سیکشن کے سال 2021-22 کے لیے مہک ڈرامیٹک کلب سری نگر UT جموں و کشمیرکو ملا ہے۔ مہک ڈرامیٹک کلب کی سربراہ فرحت صدیقی نے پی ٹی آئی سیکشن منیسٹری آف کلچر گورنمنٹ آف انڈیا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیں کلچرل ہیریٹیج پر کام کرنے کا موقع دیا ہم ہمیشہ کلچرل ہیری ٹیج پر کام کرنے کی خواہاں رہیں گے اور امید ظاہر کی منسٹری آف کلچر گورنمنٹ آف انڈیا ہمیشہ کلچرل ہیریٹیج پر کام کرے گی تب جا کی جموں و کشمیر کا کلچر ہیریٹیج زندہ رہے گا