سرینگر: برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور نے ہفتے کو G4 سے G9 تک کے طلباء کے لیے SKICC سے نشاط گارڈن تک ایک کراس کنٹری دوڑ کا اہتمام کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مزکورہ دوڑ کا فاصلہ 5 کلومیٹر تھا، جس دوران سکول کے 300 کے قریب طلباء اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ ایک عہدیدار کے مطابق ریس کو مہمان خصوصی مظفر احمد شاہ، ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر نے، شری رام، ایس پی ٹریفک، سٹی سرینگر، ڈاکٹر مہناز رحمان خان، پرنسپل BOMIS، اور یونس نثار میر، ٹرسٹی BOMIS کی موجودگی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ریس SKICC سرینگر سے صبح 06:30 بجے شروع ہوکر نشاط پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پرنسپل ڈاکٹر مہناز رحمان خان نے مذکورہ تقریب کو خوش اسلوبی سے انجام دینے میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ پولیس اور بی ایم او، حضرت بل کے کردار کو سراہا۔