سری نگر/04جون2023ئشمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ( جی او سی ۔ اِن ۔ سی) لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے آج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اُنہیں شری اَمرناتھ جی یاترا ۔2023ءکے لئے سیکورٹی فورسز کی طرف سے کئے گئے وسیع حفاظتی اِنتظامات سے بھی آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں اَمن کی بحالی اور تحفظ میں ہندوستانی فوج کے کردار کی تعریف کی۔جی او سی ۔اِن ۔ سی ناردرن کمانڈ کے ہمراہ جی او سی 15کورلیفٹیننٹ جنرل اَمردیپ سنگھ اوجلا اور جی او سی 16 کور لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین تھے۔