سری نگر13 جون: کے این ایس : نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو سری نگر کے نوگام علاقے میں نظر بند حریت (گ) رہنما ایاز اکبر کی جائیداد ضبط کرلی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق عہدیداروں نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ این آئی اے نے غیر منقولہ جائیداد پر اٹیچمنٹ کا نوٹس چسپاں کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ "یہ تمام لوگوں کو مطلع کرنا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد یعنی۔ موضع شالہ ٹینگ تحصیل سری نگر میں سروے نمبر 31 کے تحت 1 کنال اور 10 مریئے اراضی محمد اکبر کھانڈے سو اب کے نام پر ہے۔ رحمن کھانڈے، ساکن ملوڑہ نزد امام البنا مسجد، پولیس تھانہ پاریمپورہ، سری نگر، جموںو کشمیر، بطور آبادی دیہہ، کو خصوصی کے ذریعے RC-101 201777 NIA/DLI میں مورخہ 31مئی 2023 کے عدالتی احکامات کے تحت منسلک کیا گیا ہے۔ این آئی اے کورٹ۔پٹیالہ ہاو¿س کورٹس، نئی دہلی۔ محمد اکبر کھانڈے ایاز اکبر کے والد ہیں جو اس وقت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں گزشتہ چھ سال سے نظربند ہیں۔