سری نگر13 جونعطیہ خون کا عالمی دن دنیا بھر میں ہر سال 14 جون کو منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد صحت مند افراد کو خون کے عطیات رضاکارانہ طور پر دینے کی طرف مائل کرنا ہے یہ دن منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ خون عطیہ کرنے والوں کا اس دن کے موقع پر شکریہ ادا کیا جائے اور ان کا حوصلہ بڑھایا جائے تاکہ آئندہ بھی وہ یہ کام خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔ادھر محکمہ آیوش کے معروف ڈاکٹر اور انچارج آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ ڈاکٹر الطاف شاہ نے خون کے عطیہ کے عالمی دن پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خون عطیہ کرنے سے Heart attack ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ خون عطیے کرنے سے کوئی بھی کمزوری نہیں آتی ہے بلکہ خون عطیہ دینے کے بعد جسم میں نیا خون بنتا ہے۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق آج یعنی 14 جون کو خون کے عطیے کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن پر سیمناروں اور خون کے عطیے کیمپوں کا انعقاد کر کے عوام میں خون کے عطیہ کرنے کا شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔جموں و کشمیر میں بھی اس دن پر سرکاری اور پرائیویٹ سطح پر ہسپتالوں اور دیگر مقامات پر تقریبات اور بلڈ ڈونیشن کیمپوں کا اہتمام ہو رہا ہے ضلع پلوامہ میں سب سے بڑی تقریب ضلع انتظامیہ پلوامہ اور ریڈ کراس سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز پلوامہ میں منعقد ہو رہی ہے۔جہاں پر کئی نوجوان خون کا عطیہ پیش عطیہ پیش کرینگے۔اس موقع پر پلوامہ کے معروف سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی بھی خون کا عطیہ پیش کریں گے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ اور اے سی آر پلوامہ کے علاوہ دیگر کئی شخصیات کی آمد متوقع ہے۔