سری نگر:۳، جولائی:جے کے این ایس : روزانہ کی بنیاد پریاتریوںکی بال تل اورنون ون بیس کیمپوں سے امرناتھ گھپا کیلئے روانگی اوروہاں شیو لنگم کے درشن نیز گھپا میں سجدہ ریز ہونے کاسلسلہ جاری ہے ۔یکم جولائی کو شروع ہونے والی62روزہ یاترا میں شامل 30ہزار کے لگ بھگ یاتریوںنے پہلے 3دنوں کے دوران امرناتھ گھپا میں حاضری دی اور شیولنگم کے درشن کئے ۔اس دوران پیر کے روز بھگوتی نگر جموںیاتری نواس سے پیرکی صبح 4758یاتریوں پر مشتمل 2قافلے سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ سری نگرجموں قومی شاہراہ کے راستے بال تل سونہ مرگ اور نون ون پہلگام روانہ ہوئے اور سہ پہرکے وقت اپنی اپنی منزلوں تک پہنچے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح تک 20ہزار سے زیادہ یاتری سطح سمندر سے3880میٹر بلندی پرواقع امرناتھ گھپا میں شیولنگم کادرشن کرچکے تھے جبکہ حکام کے مطابق شام تک مزید تقریباً10ہزار یاتریوںنے مقدس گھپا میں حاضری دی اور وہاںسجدہ ریز ہونے کے بعد شیولنگم کے درشن کئے ۔انہوںنے کہاکہ بال تل اورنون ون میں قائم بیس کیمپوں سے روزانہ ہزاروں یاتریوں کی امرناتھ گھپاکی جانب روانگی اور گھپا کے قریب قائم خیمہ بستی میں بھاری رش کے بیچ پیرکی صبح ہزاروں یاتریوںنے مقدس غارمیں سجدہ ریز ہونے کے بعد یہاں موجود شیولنگم کے درشن کئے ۔حکام کاکہناتھاکہ پیرکی شام تک مزید ہزاروں یاتری امرناتھ گھپا میں حاضری دیں گے اوریوں پہلے 3دنوںمیں شیولنگم کے درشن کرنے والے یاتریوںکی تعدادتقریباً30ہزار ہوجائےگی ۔خیال رہے اتوار کو10ہزار467یاتریوںنے برفانی باباکے مندرمیں شیولنگم کے درشن کئے تھے ۔حکام نے بتایا کہ ان میں8328 مرد، 1822 خواتین، 190 بچے، 112 سادھو اور 15سادھویاں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 2 دنوں کے دوران 18,426 یاتریوں نے مقدس غار میں درشن کیا ۔اس دوران حکام نے پیرکے روز بتایاکہ آج صبح بھگوتی نگر جموں یاتری نواس سے 4758یاتریوں پر مشتمل 2قافلے سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ سری نگرجموں قومی شاہراہ کے راستے بال تل سونہ مرگ اور نون ون پہلگام روانہ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ یاتریوں کے چوتھے جتھے میں شامل 3030یاتری علی الصبح 3بجکر40منٹ پرنون ون پہلگام روانہ ہواجبکہ صبح 4بجکر10منٹ پر مزید1728یاتر ی بال تل کی جانب روانہ ہوگئے ۔حکام نے بتایاکہ دونوں قافلوں کیساتھ متعدد سیکورٹی گاڑیاں اور 2 ایمبولینس بھی تھیں ۔ حکام کے مطابق اس کے ساتھ، 30 جون سے کل17ہزار565 یاتری جموں کے بیس کیمپ سے وادی کے لئے روانہ ہوئے ہیں جبکہ 30جون کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔جموں پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے اتوار کو جموں سری نگر قومی شاہراہ پر رام بن ضلع کا دورہ کیا اور بانہال میں ٹرانزٹ کیمپ اور مزار کے راستے میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔سیکورٹی جائزے کے دوران، اے ڈی جی پی جموں کمیونٹی کچن اور لاجمنٹ سینٹرز کو محفوظ بنانے کےلئے تعیناتی کے سیکورٹی ایجنسیوں کے افسروں اورجوانوںسے بات چیت کی ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اے ڈی جی پی نے پولیس، آرمی، سی اے پی ایف، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے افسران سے کہا کہ وہ ایک ہموار یاترا کو یقینی بنانے کے لیے قریبی تال میل میں کام کریں