سید اعجا ز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے دور افتادہ علاقے حاجن کے لوگوں نے علاقے میں رابط سڑک کی تعمیر اور اس پر میکڈم بچھانے پر خوشی اور اطمنان کا اظہار کرنے ہوئے سرکار کا شکریہ ادا کیا۔ تاہم مقامی آبادی نے تعمیر ہونے سے رہ گئے مزید قریب3کلو میٹر کو بھی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پوری بستی کو فائدہ پہنچ سکے ۔ سنیچر کے روز مرکزی معاونت والی اسکیم پی ایم جی ایس وائی کے تحت سٹرک پر میکڈم بچھانے کا کام مکمل کیا گیا ہے جس پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔کوگوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایاستورہ سے حاجن تک رابط سڑک انتہائی خستہ حال تھی جس میں پیدل چلنا بھی محال ہوا تھا جبکہ بیماروں کو چار پائی پر بستی سے ستورہ نامی گاﺅں تک پہنچایا جاتا تھا ۔انہوں نے بتایا سڑک کی تعمیر میں انہیں مقامی ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی اور انتظامیہ کے افسران نے زبردست مدد کی ہے جس کی وجہ سے یہ خواب پورا ہوا ۔ تاہم مقامی لوگوں نے سڑک کو پوری بستی تک نہ پہنچانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے لوگوں نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ سڑک کے مزید تین کلو میٹر کی وجہ سے حاجن ناڈ اور دیگر بستیوں کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے۔خیال رہے سرکار کی جانب سے سب ضلع ترال کے بیشتر علاقوں میںرابط سڑکوں کو مرکزی معاونت والی اسکیم پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیرکر کے ان پر میکڈم بچھایا گیا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوںمیں سڑکیں تعمیر ہوئی جہاں آج تک کوئی بھی رابط نہیں تھا۔مقامی لوگوں نے مرکزی سرکار ،ایل جی انتظامیہ کے علاوہ مقامی ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی کاشکریہ ادا کیا۔ لوگوں نے سڑک کی تعمیر پر خوشی اور اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے تعمیراتی کمپنی اور سرکار ملازمین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں ایمانداری کے ساتھ سٹرک کو تعمیر کیا۔







