ہفتہ, مئی ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

گرمائی راجدھانی میںگزشتہ 3ماہ کے دوران چاقویا چھرازنی کے واقعات کے پیش نظرضلع انتظامیہ متحرک

 سری نگرکی حدودمیں مخصوص تیز دھار والے ہتھیاروں کے کاروبار پر پابندی عائد ماسوائے مخصوص طبقوں بشمول قصابوں ،ترکھانوں وغیرہ کسی کوبھی ممنوعہ ہتھیاراپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں

by Srinagar Mail
21/07/2023
A A
جموں و کشمیر میں تجاوزات کے خلاف مہم روک دی گئی

Male hand holding megaphone with Breaking news speech bubble. Loudspeaker. Banner for business, marketing and advertising. Vector illustration

Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
سری نگر:۱۲،جولائی :جے کے این ایس : گزشتہ 3ماہ کے دوران سری نگرشہر میں چاقویا چھرازنی کے متعدد واقعات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے شہر سری نگرکی حدودمیں 9انچ لمبے اور2انچ چوڑائی والے نوک دار ہتھیار بشمول چاقو اور چھرے کی عام خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی ہے ۔ضلع مجسٹریٹ سری نگر نے جمعہ کوا س حوالے سے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ جس کسی بھی شخص یاشہری کے پاس ایسے کوئی تیز دھار یانوک دار ہتھیار یاکوئی چیز موجود ہے ،وہ اگلے72گھنٹوںمیں ایسے تیزدھار والے ہتھیار وغیرہ کونزدیکی پولیس تھانے میں جمع کرادے ۔جے کے این ایس کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر،جوکہ ضلع مجسٹریٹ بھی ہیں ،نے 21جولائی 2023کو ایک آرڈر زیر نمبر DMS/jud/144rpc/2023/581-583جاری کیا ،جس میں عام لوگوں کو مطلع کیا گیاہے کہ وہ حالیہ کچھ مہینوں کے دوران شہر سری نگرکے مختلف علاقوںمیں رونماہوئے یاپیش آنے والے چاقویا چھرا زنی کے وواقعات کے پیش نظر اپنے پاس موجود تیز دھار والے ہتھیاروںکو نزدیکی پولیس تھانوںمیں جمع کرادیں ۔جاری آرڈر میں کہاگیاہے کہ ایس ایس پی سری نگرکی جانب سے 12جولائی2023کوضلع انتظامیہ کوایک مواصلت زیر نمبر CS/07-23/31489-91موصول ہوئی ،جس میں اسبات کاذکرکیاگیاہے کہ سری نگر ضلع کے مختلف علاقوں بشمول قمرواری ،بمنہ ،کرالہ پورہ ،بتہ مالو،نوہٹہ ،کوٹھی باغ ،اوررام باغ وغیرہ میں گزشتہ3مہینوںکے دوران چاقو یا چھرازنی کے متعددواقعات پولیس نے ریکارڈ یا درج کئے ہیں ۔پولیس نے اپنی مواصلت میں کہاہے کہ تیز دھار والے ہتھیاروںکا عام آدمی کے پاس ہونا شہریوںکی سلامتی اورحفاظت کے اعتبار سے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ،اور عام شہریوںکی زندگیوں کیلئے خطرات پیداہوسکتے ہیں ۔ضلع مجسٹریٹ نے یہ باور کرایا ہے کہ آرمز ایکٹ 1959کے تحت عام شہریوں ماسوائے گھریلو استعمال ،زرعی کام ،سینٹیفک یا صنعتی مقاصد کیلئے اپنے پاس رکھنا ایک قابل سزا جرم یا عمل ہے ،اسلئے سری نگرضلع کی حدود میں 9انچ لمبے اور2انچ چوڑائی والے نوک دار ہتھیار بشمول چاقو اور چھرے کی عام خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ضلع مجسٹریٹ کے جاری آرڈرمیں یہ بھی کہاگیاہے کہ عام لوگوں کو مطلع کیا جاتاہے کہ جس کسی بھی شخص یاشہری کے پاس ایسے کوئی تیز دھار یانوک دار ہتھیار یاکوئی چیز موجود ہے ،وہ اگلے72گھنٹوںمیں ایسے تیزدھار والے ہتھیار وغیرہ کونزدیکی پولیس تھانے میں جمع کرادے۔ضلع مجسٹریٹ سری نگرنے سی آر پی سی144کے تحت حاصل اختیارت کے تحت سری نگر ضلع کی حدودمیں ایسے تمام تیز دھار والے ہتھیاروں بشمول چاقوﺅں ،تلواروں،خنجروں،بوکس کٹرس اور ریزرس وغیرہ ،جن سے کسی بھی شخص کو گزند پہنچ سکتی ہے ،کی عوامی مقامات پرعام خریدوفروخت یعنی کاروباراور نمائش وغیرہ پر فوری طور سے پابندی عائد کی گئی ہے ۔تاہم اس پابندی کااطلاق سیکورٹی فورسزکے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ قصابوں ،ترکھانوں ،الیکٹرشنوں اور باورچیوں پر نہیں ہوگا۔ضلع مجسٹریٹ نے متنبیہ کیا ہے کہ ا س حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں انڈین پینل کوڈ 1860کے سیکشن 188کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔ضلع مجسٹریٹ سری نگرنے ایس ایس پی سری نگرکو ہدایت دی ہے کہ وہ اس آرڈر پرمن وعن عمل درآمد کویقینی بنائیں
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کلچرل اکیڈیمی کے اہتمام سے دس روزہ خطاطی ورکشاپ اختتام

Next Post

جموں وکشمیرمیں اگلے48گھنٹے موسم کے تیکھے تیور:جموں خطے کے کئی علاقوں کیلئے الرٹ جاری

Related Posts

نائب وزیر اعلیٰ کا صنعت گھر بمنہ میں سرکاری دفاتر کا اَچانک دورہ

نائب وزیر اعلیٰ کا صنعت گھر بمنہ میں سرکاری دفاتر کا اَچانک دورہ

جموںوکشمیر میں صحت شعبے میں جلدہی بڑی بہتریاں دیکھنے کو ملیں گی۔ سکینہ اِیتو

جموںوکشمیر میں صحت شعبے میں جلدہی بڑی بہتریاں دیکھنے کو ملیں گی۔ سکینہ اِیتو

چیئرپرسن جموںوکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

چیئرپرسن جموںوکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید احمد ٹینگا کی قیادت میں ایک وفد نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید احمد ٹینگا کی قیادت میں ایک وفد نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ دفتر‘ میں عوامی رابط پروگرام کا اِنعقاد کیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ دفتر‘ میں عوامی رابط پروگرام کا اِنعقاد کیا

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن پر معروف سماجی کارکن راہی ریاض کو ایوارڈ سے نوازا گیا

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن پر معروف سماجی کارکن راہی ریاض کو ایوارڈ سے نوازا گیا

Next Post
6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

جموں وکشمیرمیں اگلے48گھنٹے موسم کے تیکھے تیور:جموں خطے کے کئی علاقوں کیلئے الرٹ جاری

آری پل کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے فصلوں اور عارضی رابطہ پلوں کو نقصان

منظور احمدگنائی اپنی پارٹی کاصوبائی سیکٹری یوتھ ونگ مقرر

ایس ایس پی بارہمولہ نے قصبہ بارہمولہ میں پیدل دورہ کیا

ایس ایس پی بارہمولہ نے قصبہ بارہمولہ میں پیدل دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail